آپ کی وہ عادات جو آپ کو کبھی بھی خوش نہیں رہنے دیتیں

آپ کی وہ عادات جو آپ کو کبھی بھی خوش نہیں رہنے دیتیں
 آپ کی وہ عادات جو آپ کو کبھی بھی خوش نہیں رہنے دیتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہ طریقے جن سے باس بھی خوش ہو جائے اور کام بھی نہ کرنا پڑے

لندن(نیوزڈیسک)ہم میں سے اکثر لوگ زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی بات پر پریشان ہوجاتے ہیں ۔اگر یہ سلسلہ کچھ دیر کے لئے ہو تو ٹھیک ہے لیکن اگر یہ مستقل ہوجائے تو پھر یہ اچھی بات نہیں۔ ہمارے اردگرد کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہر وقت اداس رہتے ہیں۔آئیے آپ کو ایسے لوگوں کی سوچ اور عادات کے بارے میں بتاتے ہیں تاکہ اگر آپ کو ایسی سوچ کے حامل افراد سے ملنے کا اتفاق ہوجائے تو آپ کو انہیں پہچاننے میں آسانی ہو۔
یہی سوچنا کہ زندگی بہت مشکل ہے
یہ لوگ ہر وقت ایک ہی بات ذہن میں رکھتے ہیں کہ اس زندگی نے انہیں سوائے پریشانی اور دکھ کے کچھ بھی نہیں دیا۔ یہ کبھی ان نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے جو ان کے پاس موجود ہیں بلکہ ہمیشہ ان چیزوں کے بارے میں سوچ سوچ کر اداس ہوتے رہتے ہیں جو ان کے پاس نہیں ہیں۔دوسری جانب ہمیشہ خوش رہنے والے لوگ اپنے ذہن میں یہ بات رکھتے ہیں گو کہ زندگی مشکل ہے لیکن ہمیں ان مشکلوں پر قابو پا کر کامیاب ہونا ہے۔
کسی پر اعتماد نہیں کرنا
یہ لوگ کسی پر اعتماد نہیں کرتے اور یہی سوچتے ہیں کہ اس دنیا میں کوئی بھی شخص اعتماد کے قابل نہیں ہے جس کا نتیجہ آنے والے دنوں میں مزید خطرناک ہوتا جاتا ہے یعنی انہیں دوستوں کی کمی کا سامنا رہتا ہے اور جب یہ اپنی پریشانی کسی سے شئیر نہیں کرتے تو یہ اندر ہی اندر گھٹتے رہتے ہیں اور نتیجہ سامنے ہے یعنی یہ اداس رہتے ہیں۔
لیکن کامیاب اور خوش رہنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے تعلقات بناتے ہیں اور ان کے دوستوں کی فہرست بھی طویل ہوتی ہے اور یہ ہر شخص کی اس کی استطاعت کے مطابق بات کرتے اور ان سے اپنی باتیں شئیر کرتے ہیں۔
اچھی باتوں کو نظر انداز کرکے بری باتوں پر توجہ دینا
ہر شخص اور چیز میں اچھی اور بری باتیں موجود ہوتی ہیں لیکن یہ منفی سوچ کے حامل لوگوں کی عادت ہے کہ وہ بری باتوں پر توجہ دیتے ہیں اور نتیجہ میں وہ ہمیشہ دکھی اور مایوس رہتے ہیں ۔اس کے مقابلے میں خوش رہنے والے لوگ مثبت باتوں پر توجہ دے کر اپنی زندگی آسان بنا لیتے ہیں
دوسروں سے موازنے کے دوران حسد کرنا
اداسی کی ایک وجہ حسد بھی ہے جو بلا وجہ مایوس لوگ دوسروں سے کرتے ہیں ۔ایسے لوگ جب دوسروں سے مقابلہ کرتے ہیں تو ان کی کامیابی پر حسد کی آگ میں جلنے لگتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں خوش رہنے والے لوگ مقابلہ کی فضا میں مزید کوششکرتے ہیں اور اپنی کامیابی کو یقینی بنانے تک کام کرتے رہتے ہیں۔
اپنی زندگی کی ہر بات پر قابو پانے کی کوشش کرنا
اپنی زندگی کی ہر بات پر قابو پانا ہم سب کے لئے ممکن نہیں ہے کیونکہ کبھی نا کبھی ہمیں ان باتوں کے سامنے صبر کرنا پڑتا ہے جو ہمارے بس میں نہیں ہوتیں لیکن مایوس اور اداس رہنے والے لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے اور ہر بات پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب انہیں اس میں ناکامی ہوتی ہے تو وہ مزید مایوس ہو جاتے ہیں۔
مستقبل کے باے میں خوامخواہ متفکر رہنا
مستقبل کی فکر کرنا ایک اچھی عادت ہے لیکن بلاوجہ ہر بات کی فکر کرنا مثبت سوچ نہیں۔ ایسے لوگ بلا وجہ مستقبل کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو سوچتے رہتے ہیں اور پریشان ہونا ان کی عادت ثانیہ بن جاتی ہے۔
بات بات پر شکایت اوردوسروں کی برائی کرنا
ایسے لوگ بات بات پر شکایت کرتے ہیں اور دوسروں کی برائی کرکے تسکین محسوس کرتے ہیں۔ان کے لئے دوسروں کے عیب سب سے زیادہ اہم ہوتے ہیں اور یہ بات پر بات لوگوں کی برائی کرتے ہیں ۔ یاد رکھیں یہ منفی اور مایوس لوگوں کی نشانی ہے۔
یقیناہم سب مکمل صحیح نہیں ہوسکتے اور کوئی نا کوئی عیب رکھتے ہیں لیکن کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ایسی باتیں اختیار کریں جن سے ہم ایک خوش وخرم زندگی گزار سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -