”ایمپائروں کے نام سے ایک فلائی اوور بنایا جائے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر شہری کا شہباز شریف کے نام طنزیہ پیغام، وزیراعلیٰ نے آگے سے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”ایمپائروں کے نام سے ایک فلائی اوور بنایا جائے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر شہری کا ...
”ایمپائروں کے نام سے ایک فلائی اوور بنایا جائے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر شہری کا شہباز شریف کے نام طنزیہ پیغام، وزیراعلیٰ نے آگے سے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے غصے، نااہل افسران کو ”انگلی ہلا“ کر معطل کرنے اور فلائی اوورز اور میٹرو بس سروس بنانے کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں تاہم اب ان کا ایک بالکل ہی الگ ’روپ‘ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بیک وقت حیرت اور خوشی میں مبتلا ہو جائیں گے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ایک ٹوئٹر صارف نے شہباز شریف کے نام طنزیہ پیغام بھیجا کہ ”ایمپائروں کے نام سے ایک فلائی اوور بنایا جائے۔“ اس پیغام کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میدان میں اترے تو ”میلہ“ ہی لوٹ لیا اور ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے اور یہ بھی جان لیں گے کہ صرف پاکستانی قوم ہی پی ایس ایل کے رنگ میں نہیں رنگی بلکہ سیاستدان بھی اس کے ’دیوانے‘ ہو چکے ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طنز کا جواب ’مزاح‘ سے دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ”یا ایلیٹ کے نام کا؟“ وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ جواب ملنا تھا کہ لوگوں کے کمنٹس کی لائن لگ گئی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص ان کے اس جواب سے بہت ہی زیادہ محظوظ ہوا۔

ایک صارف نے اس جواب پر کہا کہ ”سر!!! تُسی گریٹ او۔۔۔ کیسا کرارا جواب دیا ہے، بہت ہی خوب، یہ ہیں ہی اس قابل۔۔۔“

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ”بہت اچھا سر جی، آپ بھی مخولی(مذاق کرنے والے) ہیں۔ ورنہ عام طور پر سنا گیا ہے کہ آپ بہت غصے والے ہیں۔“

اور بہت سے لوگوں نے اس جواب پر شہباز شریف کی کن الفاظ میں تعریف کی اور کیسے اپنے جذبات کا اظہار کیا، جاننے کیلئے ذیل میں دی گئی ٹویٹس دیکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -