لیپ ٹاپ پر کام کرتے نوجوان کی اچانک موت ہوگئی، وجہ کیا بنی؟ لیپ ٹاپ سے یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جانئے اور محفوظ رہنے کیلئے اس ایک غلطی سے ہمیشہ گریز کریں

لیپ ٹاپ پر کام کرتے نوجوان کی اچانک موت ہوگئی، وجہ کیا بنی؟ لیپ ٹاپ سے یہ کیسے ...
لیپ ٹاپ پر کام کرتے نوجوان کی اچانک موت ہوگئی، وجہ کیا بنی؟ لیپ ٹاپ سے یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جانئے اور محفوظ رہنے کیلئے اس ایک غلطی سے ہمیشہ گریز کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) موبائل فون اور لیپ ٹاپ جیسے الیکٹرونک آلات ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں لیکن آئے روز پیش آنے والے حادثات ہمیں خبردار کرتے ہیں کہ ان کے معیار اور طریقہ استعمال کے بارے میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔ بھارتی دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے راجپوری میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے۔

لیپ ٹاپ پر کام کرتے نوجوان کی اچانک موت ہوگئی، وجہ کیا بنی؟ لیپ ٹاپ سے یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جانئے اور محفوظ رہنے کیلئے اس ایک غلطی سے ہمیشہ گریز کریں
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 23 سالہ نوجوان برجیش سنگھ اپنے لیپ ٹاپ پر کام کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ پرائیویٹ کمپنی کے منیجر برجیش سنگھ کی ابھی تین ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ برجیش نے لیپ ٹاپ سے چارجر اتارا اور اس کے بعد ہیڈ فون لگا کر کام شروع کیا ہی تھا کہ وہ اچانک بے سدھ ہوکرگر پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر کی حالت دیکھ کر چیخ و پکار شروع کر دی جس پر کچھ ہی دیر میں محلے کے لوگ جمع ہوگئے۔ لوگوں نے برجیش کے منہ میں پانے ڈالنے اور اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بے حس و حرکت ہوچکا تھا۔
ہسپتال کی ابتدائی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے، تاہم پولیس فورانزک ماہرین کی مدد لے رہی ہے تاکہ اس بات کی تحقیق کی جاسکے کہ اسے لیپ ٹاپ سے کرنٹ کیسے لگا؟ واضح رہے کہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ جیسے آلات کے ساتھ غیر معیاری چارجر استعمال کرنے کی وجہ سے سے ایسے سانحات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں۔ اس واقعے میں ابھی تاحال واضح نہیں کہ اصل خرابی کہاں تھی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک آلات کے ساتھ ہمیشہ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ معیاری چارجر استعمال کریں اور ان آلات کے ہارڈوئیر میں اپنی مرضی سے ردوبدل نہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -