شیطان کو ہیڈ کوارٹر مل گیا، یہ کیسا ہے اور کس طرح کا دکھتا ہے؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

شیطان کو ہیڈ کوارٹر مل گیا، یہ کیسا ہے اور کس طرح کا دکھتا ہے؟جان کر آپ کے ہوش ...
شیطان کو ہیڈ کوارٹر مل گیا، یہ کیسا ہے اور کس طرح کا دکھتا ہے؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں موجود’ شیطان کے مندر‘ نے اپنا نیا ہیڈ کوارٹرامریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر سیلم میں کھول دیا ہے جس کے اندرونی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیطانی مندر کے ترجمان لوشن گریوز کا کہنا تھا کہ اس مقام کو ہیڈ کوراٹر بنانے کی وجہ یہ ہے کہ یہ جگہ 1690میں سب سے زیادہ جادوئی مشقوں کی جگہ کے حوالے سے مشہور تھی،اس لئے ہمیں یہ جگہ اس مقام کو ہیڈکوارٹر بنانے کیلئے سب سے زیادہ موزوں لگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آپریشنز کیلئے ایک بیس بنانے کیلئے سیلم کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جب ہم نے متعلقہ لوگوں سے بات چیت کی تو انہوں نے بہت دوستانہ اور حمایتی سلوک روا رکھا۔

امریکہ میں بچوں کو سکول کے بعد شیطان کی”پوجا“ کرنے پر مجبور کیا جانے لگا، والدین میں تشویش کی لہر
امریکی ویب سائٹ آرٹی کے مطابق اس شیطانی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا بھر میں سب سے بڑا شیطانی نیٹ ورک ہے اور دنیا بھر میں اس کی سب سے زیادہ شاخیں ہیں،مذکورہ ہیڈ کوارٹر کا افتتاح جمعہ کوکیا گیا،جس میں ایک آرٹ گیلری کا بھی انتظام کیا گیاجس میں مستقل بنیادوں پر کچھ شیطانی نمونے رکھے گئے ہیں جن میں چڑیلوں کا شکار کرنے سے متعلق طریقہ کار نمایاں ہیں۔گیلوز ہل سے ایک کلومیٹر دور واقع اس مندر میں 1960ءمیں 14خواتین اور 6مردوں کوشیطان کیساتھ قریبی ’تعلقات‘ کی بنیاد پر پھانسی دیدی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ماضی میں شیطان سے ’قربت ‘پر جہاں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا وہ جگہ آج دنیا بھر میں شیطان کی پوجا کا سب سے بڑامقام بن چکا ہے اور اب یہ ہیڈکوارٹر دنیا بھر میں موجود اپنے شیطانی ’مراکز‘کو کنٹرول کرے گا۔مندر میں ’بفومت‘شیطان کا ایک ساڑھے 7فٹ لمبا مجسمہ نصب کیاگیاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -