ہسپتال میں زخمی خاتون کی آمد، ایک ہاتھ اور پاﺅں کٹا ہوا، یہ کام کس نے کیا؟ پولیس نے تفتیش شروع کی تو ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ یقین نہ آئے، ایسے واقعے کے بارے میں آپ نے پہلےکبھی سنا ہوگا نہ ایسا کچھ کبھی دیکھا ہوگا

ہسپتال میں زخمی خاتون کی آمد، ایک ہاتھ اور پاﺅں کٹا ہوا، یہ کام کس نے کیا؟ ...
ہسپتال میں زخمی خاتون کی آمد، ایک ہاتھ اور پاﺅں کٹا ہوا، یہ کام کس نے کیا؟ پولیس نے تفتیش شروع کی تو ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ یقین نہ آئے، ایسے واقعے کے بارے میں آپ نے پہلےکبھی سنا ہوگا نہ ایسا کچھ کبھی دیکھا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنوئی (نیوز ڈیسک ) انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے فراڈ کرنیوالے مجرموں کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہو گا لیکن ایسے فراڈئیے کا کبھی تصور بھی نہ کیا ہو گا کہ جس نے انشورنس کی رقم لینے کے لئے اپنے ہی ہاتھ پاﺅں کاٹ لئے ہوں۔
ویب سائٹ ایمرٹس 247 کی رپورٹ کے مطابق یہ ناقابل یقین واقعہ ویت نام میں پیش آیا ہے جہاں ایک 30 سالہ خاتون اپنے کٹے ہوئے ہاتھ اور پاﺅں کے ساتھ ہسپتال جا پہنچی۔ خاتون کے جسم سے جدا ہونے والے اعضاءکو دوبارہ جوڑا تو نہ جا سکا البتہ ڈاکٹروں نے ہر ممکن طبی امداد فراہم کی اور زخموں پر پٹیاں باندھ دیں ۔ ہسپتال سے رخصت ہونے کے بعد خاتون اپنی انشورنس کمپنی جا پہنچی اورمتعلقہ افسران کو بتایا کہ وہ ریلوے لائن پر چلتی ہوئی ریل گاڑی کی زد میں آگئی تھیں جس کے باعث اس کا بایاں پاﺅں اور ہاتھ کٹ گیا۔ خاتون نے اس حادثے کی بنا پر ساڑھے تین ارب ڈانگ (تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی روپے ) کا انشورنس کلیم بھی داخل کروا دیا ۔

اپنے محبوب کی شرمناک عادت سے تنگ محبوبہ نے ہوٹل میں ایسا قدم اٹھا لیا کہ بے چارہ کہیں کا نہیں رہا ، لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو ایسا انکشاف ہوا کہ آپ کو بھی اس کے آئیڈیئے پر حیرت ہوگی
یہ ایک بہت بڑی رقم تھی اور کمپنی کو خاتون کے دعوے پر کچھ شکوک و شبہات تھے، جس کی بنا پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔پولیس نے بھی حادثے کے متعلق خاتون سے معلومات حاصل کیں، لیکن پتہ چلا کہ اس کے بیانات میں کافی تضادات تھے۔ جب مزید تفتیش کی گئی تو بھیانک انکشاف ہو ا کہ خاتون نے انشورنس کی رقم حاصل کیلئے خود ہی اپنے ساتھ ناقابل تصور ظلم کر ڈالا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے ایک دوست کو دو ہزار ڈالر (تقریباً 2 لاکھ پاپاکستانی روپے ) کی رقم ادا کر کے تیار کیا کہ وہ اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاﺅں کاٹ ڈالے۔ اس لرزہ خیز انکشاف پر ہر کوئی ہکا بکارہ گیا، حتیٰ کہ پولیس افسران بھی توبہ توبہ کر اٹھے۔
باک ٹو لائم شہر کے پولیس چیف نگائن تھان تونگ نے اس واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ” سب سے شرمناک بات یہ ہے کہ دولت کے لالچ میں یہ خاتون اپنا ایک ہاتھ اور پاﺅں گنواں چکی ہے جو کبھی اسے واپس نہیں ملے گا۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ امکان بھی موجود ہے کہ انشورنس کمپنی کے ساتھ فراڈ کی کوشش میں خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -