2چمگادڑوں کے ساتھ نوجوان کی ایسی حرکت کہ عالمی ریکارڈ بنالیا، وہ کام کہ کمزور دل آدمی سن کر ہی گھبراجائے

2چمگادڑوں کے ساتھ نوجوان کی ایسی حرکت کہ عالمی ریکارڈ بنالیا، وہ کام کہ کمزور ...
2چمگادڑوں کے ساتھ نوجوان کی ایسی حرکت کہ عالمی ریکارڈ بنالیا، وہ کام کہ کمزور دل آدمی سن کر ہی گھبراجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (نیوز ڈیسک) اکثر لوگوں کو چمگادڑ کا تصور کرنے سے ہی گھن آتی ہے اور اسے ہاتھ لگانے کا تو سوچ بھی نہیں کرسکتے مگر برازیل سے تعلق رکھنے والے اس جنونی شخص کو دیکھئے کہ اس نے دو زندہ چمگادڑوں کو اپنے منہ میں ڈالا اور منہ بند کرلیا ۔ آرتی وال دو آرتے نامی اس شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر کوئی اس کے غلیط کارنامے کو دیکھ کر حیران ہو رہا ہے۔ آرتی وال نے پہلے ایک چمگادڑ کو نرمی سے اپنے منہ میں ٹھونسا اور منہ بند کرلیا۔ اس کے بعد دوسری چمگادڑ کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا اور اپنا منہ بند کرلیا۔

فلموں میں دکھائے گئے مناظر حقیقت بن گئے، خوفناک مگر مچھ والدین کے سامنے 2 سالہ بچے کو ہڑپ کرگیا، ہر طرف چیخ و پکار
کچھ دیر بعد جب اس نے اپنا منہ کھولا تو ایک چمگادڑ تو فوری طور پر اُڑ گئی لیکن جسے پہلے منہ میں ڈالا تھا وہ بیچاری قدرے حواس باختہ ہوچکی تھی۔ اسے اڑانے کے لئے آرتی وال نے اپنی زبان کے ساتھ اسے باہر کی طرف دھکا دیا اور پھر یہ بھی لڑکھڑاتی ہوئی ہوا میں بلند ہوگئی۔
چمگادڑیں منہ میں ڈالنے والے آرتی وال کا کہنا ہے کہ وہ ماحولیاتی کارکن ہے اور ایمزون جنگلات کی کٹائی کے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے اس نے چمگادڑوں کو اپنے منہ میں ڈالنے جیسی عجیب و غریب حرکت کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -