کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟جانئے پوچھے جانے والے انتہائی دلچسپ سوال

کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟جانئے پوچھے جانے والے ...
کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟جانئے پوچھے جانے والے انتہائی دلچسپ سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں امریکہ ایک طاقتورترین ملک ہے اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ امریکہ کی شہریت حاصل کرلے لیکن اس کے لئے جہاں کچھ قانونی پیچیدگیاں موجود ہوتی ہیں وہیں کچھ سوالات ایسے ہوتے ہیں جو امریکی شہریت دینے سے قبل پوچھے جاتے ہیں۔آئیے آپ کو امریکی شہریت کے حوالے سے کچھ ایسی ہی باتوں سے آگاہ کرتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو مستقل رہائش اختیار کرنے کے لئے گرین کارڈ لینا پڑتا ہے۔اس کے بعد N-400فارم مکمل کرنا ہوتا ہے جس کی فیس 595ڈالر ہے اوراس کے ساتھ بائیومیٹرک ٹیسٹ دینا ہوتا ہے جو کہ 85ڈالر کا ہوگا۔ایف بی آئی آپ کی انگلیوں کے نشانات چیک کرے گی اوراس کے بعد نیچرلائزیشن کاٹیسٹ ہوگا۔آپ کو USCISکی جانب سے بنائے گئے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ان سوالات کی لسٹ100پر مشتمل ہے اور 10سوال پوچھے جاتے ہیں،آئیے آ پکو کچھ سوالات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ان چارو میں سے امریکہ کی نیشنل ہالی ڈے کون سی ہے۔
اگرامریکی صدر اور نائب صدر نہ رہیں تو کون اگلا امریکی صدر ہوتا ہے۔
یورپین کی امریکہ میں آمد سے قبل یہاں کون رہتا تھا۔
کس براعظم سے لوگوں کو غلام بناکرامریکہ لایا گیا۔
امریکہ کے جھنڈے میں13دھاریاں کیوں ہیں۔
امریکہ کی سینٹ میں کتنے سینٹر ہیں۔
ملٹری کا کمانڈر انچیف کون سی شخصیت ہوتی ہے۔
شہریت کا حلف اٹھاتے ہوئے آپ کو کس کے ساتھ وفاداری کی قسم کھانی ہوتی ہے۔
میکسیکو کے ساتھ کس ریاست کا بارڈر لگتا ہے۔
امریکہ کے دو لمبے ترین دریاﺅں کے نام بتائیں۔
امریکی آئین میں کی گئی پہلی دس ترامیم کو کیا کہتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں کتنے جسٹس ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -