آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شخص کی بہن نے بھائی کے’ بچے ‘کو جنم دے دیا

آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شخص کی بہن نے بھائی کے’ بچے ‘کو جنم دے دیا
آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شخص کی بہن نے بھائی کے’ بچے ‘کو جنم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا میںرشتو ں کے تقدس سے ناواقف ایک خاتون نے اپنے ہی بھائی کیلئے بچے کو جنم دیدیا ۔خاتون نے اس شرمناک کام سے پہلے اپنے اپنے شوہر کی رضامندی بھی حاصل کی۔سی سی ٹی وی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ ایشلے نے اپنے شوہر سے مشورے کے بعد اپنے ہم جنس پرست بھائی ڈیوڈ اور ڈیوڈ کے پارٹنر برینڈن کو ایک منفرد تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔اور ہم جنس پرست جوڑے کے بچے کی سروگیٹ ماں بننے کا خیال ظاہر کیا۔
سائنسدانوں نے 65 سال پرانی ایک ایسی چیز کو ’زندہ‘ کردیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں
ایشلے کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب انہو ں نے دیکھا کہ ڈیوڈ اور برینڈن اپنی فیملی بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں کوئی بچہ گود لینے یا کسی خاتون کو سروگیٹ ماں بننے کیلئے تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایشلے کے مطابق اس صورتحال کے بعد میں نے ان دونوں کو ایک ’بہترین‘تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ۔تین بچوں کی ماں ایشلے کے مطابق وہ سروگیٹ کے ذریعے ڈیوڈ اور برینڈن کے بچے کو پیدا کر کے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہیں۔اس نے کہا جب میں نے ڈیوڈ اور اس کے پارٹنر کویہ پیشکش کی تو پہلے تو انہیں یقین ہی نہ آیا،بعدازاں جب وہ بھی خوشی سے مان گئے تو برینڈن نے اپنے سپرم عطیہ کیئے جو سروگیٹی کے عمل کے ذریعے استعمال میں لائے گئے اور ایشلے پہلی ہی کوشش میں حاملہ ہو گئیں۔اور 4جون کو ایک صحتمند بچے کو جنم دیا جسے رائلی کا نام دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -