وہ اداکارائیں جنہوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے برہنہ تصاویر شائع کیں ،وہ مقاصد کیا تھے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

وہ اداکارائیں جنہوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے برہنہ تصاویر شائع کیں ،وہ ...
وہ اداکارائیں جنہوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے برہنہ تصاویر شائع کیں ،وہ مقاصد کیا تھے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں انتخابات کے دوران ووٹوں کے حصول کیلئے سیاستدان اور ان سے منسلک افراد کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کیلئے ہمدردی رکھنے والے ووٹرز ایسے ایسے انداز سے ووٹ مانگتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے مغرب میں آگاہی سمیت بہت سے مقاصد جسم کی نمائش سے حاصل کئے جانے لگے ہیں جس کی تازہ ترین مثال ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی پریٹی ہیں۔کیٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی برہنہ تصاویر پوسٹ کر تے ہوئے لوگوں کو اس بات پر اکسانے کی کوشش کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ یا ڈیموکریٹک ہیلری کلنٹن میں سے جسے چاہیں ووٹ دیں لیکن وہ ووٹ ضرور دیں۔انہوں نے ان تمام افراد کو اپنی اپنی ریاستوں میں آکرووٹ کا حق استعمال کرنے کا بھی کہا۔

آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شخص کی بہن نے بھائی کے’ بچے ‘کو جنم دے دیا
کیٹی پریٹی ووٹوں کے حصول کیلئے برہنہ ہونے والی پہلی خاتون اداکارہ نہیں ہیں بلکہ ان سے پہلے بھی کئی اداکارائیں یہ حرکت کر چکی ہیں۔اس حوالے سے انڈیا ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ان اداکاراﺅں کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے مختلف وجوہات کے باعث اپنے آپ کو برہنہ کیا۔انڈیا ٹائمز نے کیٹی پریٹی کے بعد پامیلااینڈرسنکا ذکر کیا ہے جنہوں نے اپنے جوتوں کی تشہیرکیلئے خود کو بے لباس کیا۔پاپ گلوکارہ میڈونا بھی خود کو برہنہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں ،البتہ میڈونا نے جب اپنی برہنہ تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تو انسٹا گرام نے ان کی تصویر کو سنسر کردیا جسے میڈونا نے چیلنج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔انتہائی شرمناک پارک کی منظوری جہاں مردو خواتین کو کپڑے پہننے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی
ان فنکاراﺅں میں ملی سائرس بھی شامل ہیں جنہوں نے فحش فلموں کے ایک فیسٹول کیلئے فلمائی گئی ایک ویڈیو میں حدود سے تجاوز کرتے ہوئے خود کو برہنہ کردیا،یہ ویڈیو نیویارک سمیت دنیا بھر میں دیکھی گئی۔ان ادکاراﺅں میں ایک نام نکی مناج کا بھی ہے جس نے اپنے حال ہی میں سامنے آنے والے بیسٹ بائی ڈیلکس کلینڈرکے فوٹو شوٹ کیلئے خود کو برہنہ کیا۔26سالہ ریحانہ نے بھی انسٹا گرام پر اپنی برہنہ تصویر پوسٹ کر کے ان اداکاراﺅں کی فہرست میں اپنا نام شامل کیا ہے۔ریحانہ نے اسکوائر ایشو کی لئے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -