الٹی ہو گئیں سب تدبیریں ،کچھ کام نہ آئی ضمانت، بچا پایا نہ پروڈکشن آرڈز ، جمشید دستی دوبارہ گرفتار

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں ،کچھ کام نہ آئی ضمانت، بچا پایا نہ پروڈکشن آرڈز ، ...
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں ،کچھ کام نہ آئی ضمانت، بچا پایا نہ پروڈکشن آرڈز ، جمشید دستی دوبارہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی جمشید دستی کوسنٹرل جیل سے رہائی کے فوری بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ، جیل کے باہر عوامی راج پارٹی کے کارکنان کی پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کیا، پارٹی کارکنوں نے جمشید دستی کی رہائی کے لئے جیل کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

کوئٹہ کے بعد پارا چنار بھی لہو لہو ، طوری بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ،25 افراد شہید ،100سے زائد زخمی،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض جمشید دستی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا جس پر ،پانی چوری کیس میںعوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور ایم این اے جمشید دستی کی رہائی کے کاغذات شام گئے تک تیار کئے جاتے رہے اور جیل سے رہا کرتے ہی گیٹ سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ جیل کے باہر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کر تے ہوئے اپنے قائد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے جیل کے باہر بھاری نفر ی تعینات کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ جمشید دستی کے خلاف مظفر گڑھ میں ڈینگا نہر زبردستی کھولنے پر تیس مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھاجس پر انہیں اسمبلی اجلاس سے واپسی پر ڈی جی خان میں داخل ہوتے ہی گرفتا ر کر لیا گیا تھا جبکہ ان کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پروڈکشن آرڈز کے ذریعے رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا، مگر اب دوبارہ گرفتاری کے لئے پروڈکشن کام نہیں آیا اور نہ ہی ان کی ضمانت ہی انہیں بچا سکی ہے۔