صحت کےلئے انار کے حیرت انگیز فوائد

صحت کےلئے انار کے حیرت انگیز فوائد
صحت کےلئے انار کے حیرت انگیز فوائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(نیوز ڈیسک) حالیہ برسوں میں انار کو انتہائی طاقتور اعلیٰ غذا کے طور پر پیش کیا گیا ہے، وٹامن سی اور وٹامن ای کے علاوہ انار آپ کی روز مرہ فولک ایسڈ کی ضروریات کو چالیس فیصد سے زائد حد تک پورا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ بھی ہے انار میں سنگترے اور سبز چائے کی نسبت تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں انار میں پائے جانے والے مذکورہ بالا غذائی اجزا بہت سے صحتمندانہ فوائد کے حامل ہیں جہاں صحت کے حوالے سے انار کے اتنے فوائد ہیں وہیں انار جراثیم کش، ورم کش اور بڑھتی ہوئی عمر کے آثار کم کرنے والے اثرات کا حامل بھی ہے جن سے حسن سے متعلق بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں زیر نظر آرٹیکل میں ہم انار کے انہیں فوائد پر روشنی ڈالیں گے جن کا تعلق آپ کی خوبصورتی سے ہے۔
سورج کی روشنی سے بچاﺅ۔
انار اور اس کے بیج کا تیل ایسے اجزا کا مرکب ہے جوجلد پر سورج کی روشنی کے مضر اثرات کے خلاف لڑتا ہے اور آپ کی جلدمیں فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت پیدا کرتا ہے۔ انار یا اس کے بیج کے تیل کا استعمال نہ صرف سورج سے جلد کی حفاظت کرتا ہے بلکہ جلد کے کینسر سے بچاﺅ کی صورت بھی ہے۔
بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات۔
انار جہاں دھوپ کے مضر اثرات کے خلاف آپ کی جلد کا محافظ ہے وہیں اس کا کردار سورج کی روشنی سے جلد پر پڑنی والی جھریوں اور بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات دور کرنے میں کسی تعارف کا محتاج نہیں انار کے استعمال سے جلد پر نمودار ہونے وہی جھریاں لکیریںاور نشانات میں کمی واقع ہوتی ہے۔
نشانات کا بھرنا۔
انار اور انار کے بیج کا تیل ایسے اجزا سے مرکب ہے جو جلد کی بیرونی تہوں میں خلیوں کی تخلیق نو کو فروغ دیتے ہیں لہٰذا نار جلد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ زخموں کو مند مل ہونے اور ان کے نشان ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
جلد کو چمکدار بنانے میں مددگار۔
آپ سبز پپیتے، انگور کے بیج کا تیل، انگور کے بیج کا ست اور انار کا جوس ملا کر فیس ماسک تیار کر سکتے ہیں۔ اس ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں بعد ازاں چہرہ دھو لیں اس ماسک کے استعمال سے آپ کی جلد کو صحت مند اور چمکدار رہنے میں مدد ملے گی۔
نوجوان جلد کا فروغ۔
انار سے جلد میں پائے جانے والے مادے کو لیجن اور ایلاسٹین کو فروغ ملتا ہے جو جلد کو نرم اور ہموار رکھنے میں مدد دیتے ہیں اوان سے جلد ڈھیلی نہیں ہوتی۔

مزید :

تعلیم و صحت -