غیر متوازن خوراک شوگر کی بڑی وجہ ہے: طبی ماہرین

غیر متوازن خوراک شوگر کی بڑی وجہ ہے: طبی ماہرین
غیر متوازن خوراک شوگر کی بڑی وجہ ہے: طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ طرز زندگی میں بے اعتدالی، غیر متوازن خوراک اور معاشرتی طرز زندگی سمیت معمولات زندگی میں ورزش واک کا نہ ہونا اور کھانا کھا کر سوجانا شوگر (ذیا بیطس) کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ وہ ینگ یونانی طبی فاﺅنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار شوگر (ذیا بیطس کا مرض) سے بچاﺅ ممکن ہے کے موضوع پر مجلس مزاکراہ میں گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شوگر کی بڑھتی ہوئی شرح کو عوام نے خود کنٹرول نہ کیا اور حکومت نے بھی کوئی مناسب اقدامات نہ کئے تو آئندہ 20 سے 25 سال کے دوران شوگر کے مریضوں کی شرح کئی گناہ بڑھ جائے گی جسے کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 90 فیصد شوگر کے مریض ٹائپ ٹو (شوگر قاذب) جبکہ 10 فیصد ٹائپ ون (شوگر صادق) میں مبتلا ہیں جس میں انسانی لبلبلہ مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -