ایان علی نے پیشی کے لیے استعمال ہونے والی پولیس وین خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ایان علی نے پیشی کے لیے استعمال ہونے والی پولیس وین خریدنے کی خواہش کا اظہار ...
ایان علی نے پیشی کے لیے استعمال ہونے والی پولیس وین خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی نے وہ پولیس وین خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے جس میں انہیں عدالت پیشی پر لے جایا جاتا ہے ۔

جیل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماڈل گرل اپنی جیل میں گزرنے والی زندگی کے حوالے سے کتاب لکھ رہی ہیں اور اب تک انہوں نے 21 میں سے 4 باب تحریر کر لیے ہیں۔ اپنی اس کتاب کے ذریعے ایان علی نے حکومت سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس پولیس وین کر خریدنا چاہتی ہیں جس میں انہیں عدالت پیشی پر لے جایا جاتا ہے ۔ انہوں نے اس خواہش کی تفصیل کچھ یوں بیان کی ہے کہ وہ اس وین کو اپنی جیل کی یاد کے طور پر اپنے پاس رکھنے کی خواہاں ہیں کیونکہ یہ ان کی جیل کی زندگی کے تلخ ترین دن ہیں اور وہ ان دنوں کو بھولنا نہیں چاہتیں ۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لکھے گئے 4 ابواب میں سے پہلے 2 میں وہ جیل حکام ، جیل کی معروف اور بااثر شخصیات ، اپنے قیدی ساتھیوں اور جیل میں بطور قیدی زندگی کے واقعات تحریر کر چکی ہیں ۔ ان کی جانب سے ابتدائی طور پر لکھی جانے والی کتاب میں ابھی ترمیم نہیں کی گئی اور وہ اس کتاب میں زندگی گزارنے کے احوال سمیت جیل میں پیشی ، پیشی کی تیاریاں ، کپڑوں کی خریداری اور میک اپ سامان خریدنے سے متعلق جیل کا تمام احوال لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایان علی کی جانب سے لکھی جانے والی کتاب کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کتاب کا نام ”عصر صیاد “ رکھیں گی ۔

مزید :

تفریح -