امریکی قونصل جنرل نے فیصل آباد میں ”انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام “کا افتتاح کر دیا

امریکی قونصل جنرل نے فیصل آباد میں ”انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام ...
امریکی قونصل جنرل نے فیصل آباد میں ”انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام “کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں امریکی قونصل جنرل نے فیصل آباد میں’’انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ پروگرام ‘‘کا افتتاح کر دیا ۔

امریکی قونصلیٹ کے اعلامیہ کے مطابق امریکی قونصل جنرل یورے فیڈکیو نے فیصل آباد میں ”انگلش ایکسیس مائیکرو سکالرشپ گروپرام “ کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر 100سے زائد نئے طلبانے امریکی قونصل جنرل کا استقبال کیا ۔تقریب میں کمشنر فیصل آباد مومن آغا بھی موجود تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے فنڈز سے جاری ہونے والے اس پروگرام کے تحت2004ءسے اب تک13ہزار سے زائد طلبا گریجوایٹ کر چکے ہیں ۔”ایکسیس پروگرام“ کو امریکی امداد کے تحت پاکستان سمیت دنیا کے 80ممالک میں چلایا جا رہا ہے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سکالر شپ پروگرام کے تحت سکول اوقات کے بعد مفت کلاسز کا انعقاد کر کے13سے 20سال کی عمر کے درمیان طلبا کو انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کی بنیاد فراہم کی جاتی ہے۔
پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلباکی نہ صرف اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کامیابی سے حصہ لینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان میں مقابلے اور مسقتبل میں امریکی ایکسچینج اور تعلیمی پروگرامز میں شرکت کرنے کی اہلیت پیدا ہوتی ہے۔
امریکی قونصلیٹ کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ایکسیس پروگرام “میں امریکی اور پاکستانی ثقافت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلز کی بہتری اور لیڈشپ و کمیونٹی سروسز کے امور بھی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ایکسیس طلبا کی مخصوص تعداد کو امریکہ میں شارٹ ایکسچینج پروگرامز میں شمولیت کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔امرکی سفارتخانہ اس وقت پاکستان میں 2500سے زائد طلبا کی معاونت کر رہا ہے۔
لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے یو اے ایف کمیونٹی کالج کے اشتراک سے فیصل آباد میں پروگرام کا افتتاح کیا ہے جس میں یو اے ایف کالج اور فیصل آباد کے دیہی علاقوں کے طلبا کو داخل کیا جائے گا ۔
قونصل جنرل فیڈکیو نے شرکاءکو بتایا کہ ”ایکسیس پروگرام “ان کی انگلش ، لیڈرشپ اور سوچنے کی تنقیدی خوبی کو بہتر بنا کر اچھے طالب علم بنائے گا ۔ ”دو سالہ پروگرام میں آپ کو عوامی ورکشاپس سے خطاب کرنے جیسے منصوبوں سمیت انگریزی زبان کو بہتر بنانے کے دیگر کئی پروگرامز میں شمولیت کا موقع ملے گا “۔
انہوں نے طلبا کو بڑے بڑے خواب دیکھنے اور اپنی نئی مہارتوں کو پاکستان اور اپنے معاشروں کو مزید خوشخال بنانے کیلئے استعمال میں لانے کیلئے سوچنے کا چیلنج بھی دیا ۔

مزید :

فیصل آباد -