زمین پھٹی نہ آسماں، فیصل آباد میں 41 سالہ سوتیلے باپ کی 12 سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

زمین پھٹی نہ آسماں، فیصل آباد میں 41 سالہ سوتیلے باپ کی 12 سالہ سوتیلی بیٹی سے ...
زمین پھٹی نہ آسماں، فیصل آباد میں 41 سالہ سوتیلے باپ کی 12 سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پھٹی نہ آسماں، سوتیلے باپ کی 12 سالہ سوتیلی بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش کامیاب نہ ہوئی تو زبردستی نکاح پڑھانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 12 سالہ حواءکی بیٹی کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ریحانہ کوثر نے شعیب کی خوب دھلائی کی جبکہ کنزہ نے بھی اپنے سوتیلے باپ کو تھپڑ رسید کئے، عدالت نے ملزم کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے 12 سالہ سوتیلی بیٹی سے 41 سالہ سوتیلے باپ کی شادی کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ شعیب نامی ملزم نے وزیر آباد کی ریحانہ کوثر کے ساتھ تیسری شادی کی جبکہ ریحانہ کوثر کی یہ دوسری شادی تھی اور پہلے خاوند سے اس کی ایک 12 سالہ بیٹی کنزہ بھی ہے۔ شعیب اور ریحانہ کوثر شادی کے بعد وزیر آباد سے آ کر فیصل آباد میں اسلام نگر میں رہائش پذیر تھے ۔
شعیب نے اپنی سوتیلی بیٹی 12 سالہ کنزہ کے ساتھ چند روز قبل زیادتی کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر اس سے کہا کہ وہ اس کیساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے اور چند دن بعد ہی زبردستی نکاح کی تیاری بھی کر لی تاہم اسی دوران کنزہ کی والدہ یعنی شعیب کی تیسری بیوی ریحانہ کوثر نے پولیس کو آگاہ کر دیا جس نے چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کر کے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے شعیب کو گرفتار کر نے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے تھانہ سول لائن پولیس کو کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ملزم شعیب بظاہر تو کسی پاور لوم فیکٹری میں کام کرتا ہے تاہم اس کی سرگرمیاں علاقے میں خاصی مشکوک ہیں اور وہ وزیر آباد سے فیصل آباد آنے کے بعد سے اب تک 12 سے 13 کرائے کے مکان بھی تبدیل کر چکا ہے۔ 12 سالہ بچی کنزہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے کہتا تھا کہ میرے پاس آﺅ اگر نہ آئی تو ماروں گا، ہاتھ پکڑ لیتا تھا اور پھر زبردستی کرنے کی کوشش کرتا تھا، آج زبردستی شادی کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس والوں نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔“