پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا، پاکستان میں ہنڈا موٹرسائیکل بنانے والی اٹلس ہنڈا کمپنی نے اپریل 2016ءسے 2017ءرواں ماہ کے دوران 9لاکھ 25ہزار موٹرسائیکل بنا کر فروخت کرنے کا پاکستان میں ریکارڈ قائم کیا ہے‘ اس سے قبل 2015-16کے دوران 7لاکھ 90ہزار ہنڈا موٹرسائیکل پاکستان میں بنائے اور فروخت کئے گئے تھے، اس طرح 9لاکھ 25ہزار موٹرسائیکل جاپانی کمپنی ہنڈا نے ریکارڈ قائم کر لیا ہے ‘ جبکہ 2017-18ءکے دوران اٹلس ہنڈا کمپنی پاکستان میں 12لاکھ موٹرسائیکل بنا کر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ‘ اس طرح 12لاکھ موٹرسائیکل بنا کر فروخت ہوئی تو پاکستان دنیا میں جاپانی موٹرسائیکل بنانے اور فروخت کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام، لیکن پھر مسلم لیگ ن کے رہنماءنے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کی بجائے شرمناک ترین کام کردیا

واضح رہے کہ ہنڈا موٹرسائیکل سی ڈی 70اور سی جی 125کی مانگ میں پاکستان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں سڑکوں کی تعمیر‘ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سمیت سائیکل چلانے میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے بھی موٹرسائیکل کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘ سائیکل کی مانگ میں کمی کے باعث موٹرسائیکل عام آدمی‘ طالب علموں‘ نوجوانوں کی سواری کی صورت اختیار کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

2012-13ءکے دوران پاکستان میں جاپانی موٹرسائیکل ہنڈا اٹلس ہنڈا کمپنی ساڑھے تین‘ چار لاکھ موٹرسائیکل بنا رہی تھی لیکن چار سالوں کے عرصے کے دوران ہنڈا موٹرسائیکل کی تعداد میں تقریباً پانچ لاکھ سالانہ موٹرسائیکل اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح اگر 2017-18ءکے دوران ہنڈا موٹرسائیکل کی تعداد پاکستان میں 12 لاکھ تک پہنچ گئی تو یہ پانچ سالوں کے دوران 8لاکھ جاپانی اٹلس ہنڈا موٹرسائیکل کی مانگ میں سالانہ اضافہ تصور کیا جائے گا۔

مزید :

فیصل آباد -