متنازعہ راکٹ تجربہ،جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف پروپگینڈا مہم تیز کر دی

متنازعہ راکٹ تجربہ،جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف پروپگینڈا مہم تیز کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(این این آئی)جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحد پر اپنی پروپگینڈا مہم تیز کر دی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریائی حکام نے بتایا کہ سرحد پر مزید لاؤڈ اسپیکر نصب کر دیے گئے ہیں اور ریڈیو پر نشر کیے جانے والے پروگراموں کا وقت بھی بڑھا دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے گزشتہ ماہ یہ مہم شروع کی گئی تھی۔ اس دوران خبروں کے علاوہ مختلف نوعیت کے پیغامات، گانے اور کم یونگ اْن کی حکومت پر تنقید نشر کی جاتی ہے۔ یہ نشریات شمالی کوریا میں چوبیس کلومیٹر تک سنی جا سکتی ہے۔ پیونگ یونگ حکام ایسی مہم سے پڑوسی ملک کو کئی مرتبہ خبردار کر چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -