لکی مروت ،آبا خیل اور دلو خیل میں بجلی بند ،متاثرین کو مشکلات

لکی مروت ،آبا خیل اور دلو خیل میں بجلی بند ،متاثرین کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت ( پاکستان نیوز) لکی مروت کی یونین کونسلوں آباخیل اور دلو خیل میں گذشتہ پیر کے دن سے بجلی مکمل بند ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ دارمشکلات سے دوچار ہیں پینے کی پانی کی شدید قلت ،کاروبار زندگی مفلوج جبکہ علاقہ آئی ڈی پیز کی آ±مد س نہایت اہمیت کا حامل ہے آئی ڈی پیز کے کیمپوں میں متاثرین وزیرستان کو مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے مکینوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فوری بحال کی جائے بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہونگے ،اہلیان آبا خیل اور دلو خیل کا کہنا ہے کہ عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے لہذا فوری طور پر بجلی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

مزید :

صفحہ اول -