ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے توانائی اور غربت میں کمی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان میں 20فیصد بجلی تکنیکی خرابی اور چوری کے باعث ضائع ہوتی ہے، رقم سے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جائے گا، قرض کی رقم توانائی بحران کے خاتمے اور غربت میں کمی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -