عمران خان کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ نہیں بن پایا، مل کر کام کریں تو نواز کیساتھ شہباز شریف کو بھی نکالیں گے: بلاول بھٹو

عمران خان کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ نہیں بن پایا، مل کر کام کریں تو نواز کیساتھ ...
عمران خان کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ نہیں بن پایا، مل کر کام کریں تو نواز کیساتھ شہباز شریف کو بھی نکالیں گے: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مطالبات نہیں مانے تو وہ اصلی اور جمہوری ریلیاں، لانگ مارچ، دھرنا دیں گے ۔ چاچا عمران خان کے ساتھ اب تک ہماری ورکنگ ریلیشن شپ نہیں بن پائی ، اگر ان کی نیت صاف ہے تو سیاست میں ان کی عزت کر سکتا ہوں۔

شادی کی بہت ساری پیشکش ہیں، جو میری بہنوں کو راضی کرلے گی، اسی سے شادی کر لوں گا: بلاول
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کا احترام کرتا ہوں لیکن میرے نظریات مختلف ہیں اور ہمارا بڑا شدید اختلاف رائے ہے۔ نواز شریف کا تیسرا دور حکومت ہے، وہ تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ لڑنا کوئی کھیل نہیں، تجربہ کار لوگوں سے رائے لینا پڑتی ہے، آج سینیٹرز سے بات کروں گا کہ سینیٹ سے اپنے مطالبات کیسے منواﺅں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چاچا نے دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہے یا سیاست میں ہے، چاچا عمران خان کے ساتھ اب تک ہماری ورکنگ ریلیشن شپ نہیں بن پائی ، اگر ان کی نیت صاف ہے تو سیاست میں ان کی عزت کر سکتا ہوں اور ہم مل کر کام کرتے ہیں تو امید ہے نہ صرف نواز شریف بلکہ شہباز شریف کو بھی نکالیں گے اور شہباز شریف کی وارت اعلیٰ کا یہ آخری دور ہو گا۔

”عمران خان اور بلاول بھٹو میں یہ بات مشترک ہے کہ شادی۔۔۔“ علم و نجوم کی ماہر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی
پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک اور موقع اور دیتا ہوں، سینیٹ کا استعمال کر کے ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر اصلی اور جمہوری ریلیاں، لانگ مارچ اور دھرنا دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ میری عمر 28 سال ہے اس لحاظ سے تو وہ میرے چاچا ہی ہیں ۔