ہزاروں افغان طالبان بلوچستان کے مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں: سرفراز بگٹی

ہزاروں افغان طالبان بلوچستان کے مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں: سرفراز بگٹی
ہزاروں افغان طالبان بلوچستان کے مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں: سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی) بلوچستان کے وزیر داخلہ و قبائلی امور سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اب بھی ہزاروں افغان طالبان بلوچستان میں موجود دینی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کے افغان ریڈیو چینل دیواسے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان کے بہت سارے مدارس میں افغان طالبان زیر تعلیم ہیں بہت سے مدارس انکی ملکیت ہیں۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور امین الحسنات شاہ نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان مدارس میں سے زیادہ تر اپنے فنڈز بیرون ملک خاص طور پر عرب ممالک سے حاصل کرتے ہیں۔

STOREMASS ، پاکستان میں سستی و کوالٹی آن لائن شاپنگ کا مرکز

وزیر مملکت کے مطابق حکومت ان مدارس کے منی ٹریل اور ان کی جانب سے ان پیسوں کے خرچ کی نگرانی کر رہی ہے ،حکومت یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ اس رقم کو دینی مدارس کے تحت پاکستان میں کسی مشکوک سرگرمی اور انتہاپسندی کے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔امین الحسنات شاہ نے بتایا کہ ان مدارس میں کسی بھی طرح کی انتہاپسندی سے منسلک سرگرمی کو مانیٹر کرنے کیلئے ان پر نظر رکھی جائیگی۔

نیشنل کاﺅنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کے سربراہ احسان غنی نے بتایا کہ حکومت نے انسداد دہشت گردی سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دی ہے جس میں مدارس کے نظام کی اصلاحات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تمام غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کا تہیہ کررکھا ہے۔