داعش کے کارکن سے شادی کرنے والی برطانوی لڑکی منظر عام پر آگئی، داعش اب کیا کرنے والی ہے اور اس کے سب سے زیادہ کارکن کس علاقے میں رہتے ہیں؟ انتہائی خطرناک انکشاف کردیا

داعش کے کارکن سے شادی کرنے والی برطانوی لڑکی منظر عام پر آگئی، داعش اب کیا ...
داعش کے کارکن سے شادی کرنے والی برطانوی لڑکی منظر عام پر آگئی، داعش اب کیا کرنے والی ہے اور اس کے سب سے زیادہ کارکن کس علاقے میں رہتے ہیں؟ انتہائی خطرناک انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردوں کا سراغ مسلم ممالک میں ڈھونڈتے پھررہے ہیں لیکن اُدھر ایک مغربی ملک میں دہشتگردوں کی اتنی بڑی تعداد کی موجودگی کا انکشاف ہو گیا ہے کہ ہر کسی کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا ہے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ تہلکہ خیز انکشاف آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سسٹر عالیہ نے کیا ہے، جو داعش کے ایک کارکن کی بیوی بننے کے بعد ملک میں موجود درجنوں دہشت گردوں سے واقف ہوئی۔ لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ آئرلینڈ دہشتگردوں کا ٹھکانہ بن چکاہے، جہاں نہ صرف شدت پسندی عروج پر ہے بلکہ مغربی ممالک پر حملوں کی تیاری کرنے والے دہشتگردوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں 100 سے زائد جاں بحق، اب اگلے 2 عشروں میں کیا ہونے والا ہے؟ سب سے خوفناک خبر آگئی، جان کر پوری دنیا ہل کر رہ گئی
رپورٹ کے مطابق سسٹر عالیہ نے یہ انکشافات ایک نیوز کانفرنس میں کئے، جس کا اہتمام مغربی ڈبلن میں آئرش مسلم پیس اینڈ انٹی گریشن کاﺅنسل کے تحت منعقد ہونے والی تقریب کے دوران کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سسٹر عالیہ نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ لندن میں حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کو بھی اس نے آئر لینڈ میں دیکھا تھا جبکہ مزید 150 کے قریب دہشتگرد بھی آئر لینڈ میں موجود ہیں۔
نقاب اور دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے سسٹر عالیہ نے جب یہ انکشاف کیا کہ وہ آئرلینڈ کے دارالحکومت میں خرم شہزاد بٹ نامی دہشت گرد کے ساتھ شدت پسندوں کے ایک گروپ کے ہمراہ ملی تھی تو سننے والے دنگ رہ گئے۔ اس نے ایک دہشتگرد کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات اور شادی کا انکشاف بھی کیا۔


سسٹر عالیہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس نے ڈبلن اور نمرک میں خرم شہزاد بٹ کو دو یا تین مرتبہ دیکھا تھا لیکن وہ اس کے دہشتگردی کے ارادوں سے آگاہ نہیں تھیں۔ سسٹر عالیہ کے مطابق خرم شہزاد بٹ کے بہت سے قریبی دوست اب بھی آئرلینڈ میں موجود ہیں اور وہ سب مغربی ممالک پر حملوں کی تیاری میں ہیں۔


یاد رہے کہ حال ہی میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ لندن میں دہشتگردی کا حملہ کرنے والا دوسرا دہشتگرد راشد ردوان بھی ایک عرصے تک آئرلینڈ کے دارالحکومت میں رہا تھا۔ اس کے متعدد ساتھی اب بھی آئرلینڈ میں موجود بتائے جاتے ہیں جبکہ اس نے وہاں شادی بھی کررکھی تھی۔