کلبھوشن پرجاسوسی اورتخریب کاری کے الزامات، قونصلر رسائی لازمی نہیں ہے:خورشید قصوری

کلبھوشن پرجاسوسی اورتخریب کاری کے الزامات، قونصلر رسائی لازمی نہیں ...
کلبھوشن پرجاسوسی اورتخریب کاری کے الزامات، قونصلر رسائی لازمی نہیں ہے:خورشید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہاہے کہ کلبھوشن پر جاسوسی او تخریب کاری کے الزامات ہیں،قونصلر رسائی فراہم کرنا لازمی نہیں ہے۔

دبئی میں پاکستانی شہری کی 5سالہ بچی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ،پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری کابھارتی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت جان لے کہ وہ پاکستان کو کبھی تنہا نہیں کرسکتا،پاکستان کے چین،امریکا،روس کیساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔وزیراعظم نے بھارت سے تعلقات بہترکرنیکی بہت کوششیں کی ہیں جبکہ پاکستان آرمی بھی بھارت سے بہترتعلقات کے حق میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ویاناپروٹوکول فوج کو نہیں صرف شہریوں کوکور کرتاہے،اور ویانا کنونشن جاسوسی اوردہشتگردی کرنیوالوں پر لاگونہیں ہوتا، گرفتار ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو پرجاسوسی اورتخریب کاری کے الزامات ہیں۔ پاکستانیوں پربھی فوجی عدالتوں میں مقدمے چلتے ہیں، بھارتی سفارتخانے کو کلبھوشن مقدمے سے متعلق آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔