شمالی کوریا نے امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئرکو رہا کردیا: وزیر خارجہ

شمالی کوریا نے امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئرکو رہا کردیا: وزیر خارجہ
شمالی کوریا نے امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئرکو رہا کردیا: وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا میں15سال قید کی سزا کاٹنے والے طالب علم اوٹو وارمبیئرکو رہا کردیا ہے۔ مذکورہ طالب علم کو شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کے باعث سزا سنائی گئی تھی۔

”وہاب ریاض برائے فروخت“ ناقص کارکردگی سے تنگ پاکستانی نے وہاب ریاض کی بولی لگا دی، فروخت کی وجہ بھی بتا دی کہ پاکستانی ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئر کو رہا کر دیا ہے۔ شمالی کوریا نے اس امریکی طالب علم کو ریاست مخالف اقدامات کے باعث 15 برس قید کی سزا دی ہوئی تھی۔ ٹِلرسن کے مطابق وارمبیئر امریکا واپسی کے راستے میں ہے اور وہ جلد اپنے خاندان میں ہو گا۔ اس امریکی طالب علم کی رہائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں قید بقیہ تین امریکی شہریوں کی رہائی کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ ورجینیا یونیورسٹی کے طالب علمی ورامبیئر کو یہ سزا رواں برس مارچ میں سنائی گئی تھی۔