عراقی دارالحکومت بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، 15افراد جاں بحق،50 زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، 15افراد جاں بحق،50 زخمی
عراقی دارالحکومت بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، 15افراد جاں بحق،50 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی دارالحکومت بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، 15افراد جاں بحق جبکہ50 زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق خودکش بم دھماکہ عراقی دارلحکومت کے صدر سٹی میں ہوا ہے،یہ دھماکہ صنعتی علاقے میں ہوا ہے،عراقی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی کا پاکستان آنے ، دوگاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ ، شاندار خوشخبری آگئی

اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کے پیچھے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔