بھارت میں ہندﺅوں نے تین مسلمانوں کو زندہ جلادیا

بھارت میں ہندﺅوں نے تین مسلمانوں کو زندہ جلادیا
بھارت میں ہندﺅوں نے تین مسلمانوں کو زندہ جلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ہندو بلوائیوں نے حملہ کر کے تین مسلمانوں کو زندہ نذرآتش کردیا۔بھارتی حکام کے مطابق پٹنہ کے نواحہ گاو¿ں میں لاپتہ ہندو نوجوان کی لاش ملنے کے بعد مشتعل ہندو بلوائیوں نے اس کی ہلاکت کا الزام لگا کر مسلمانوں کی درجنوں جھگیوں کو آگ لگا دی جس کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ بہار پولیس نے حملہ کرنے والے 14 ہندو بلوائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے تاہم حالات انتظامیہ کے کنٹرول میں ہیں۔