ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر شدید فائرنگ

ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر شدید فائرنگ
ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر شدید فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر فائرنگ کی گئی ہے جس کے بعدفائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
اے ایف پی کے مطابق نامعلوم افراد نے انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر شدید فائرنگ کردی جس سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

ترکی میں روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک ،پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا

فائرنگ کے بعد امریکہ نے ترکی میں اپنے سفارتخانے بند کر دیے ہیں جبکہ ان سفارتخانے کے باہر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے ۔ فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔
یاد رہے گزشتہ رات انقرہ میں فن پاروں کی نمائش میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیرآندرے کارلوف کو انکے سیکیورٹی آفیسر نے گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا ۔