عالمی دہشت گرد تنظیم ’’داعش ‘‘نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ،بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی

عالمی دہشت گرد تنظیم ’’داعش ‘‘نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ،بڑے حملوں کی ...
عالمی دہشت گرد تنظیم ’’داعش ‘‘نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ،بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم ’’آئی ایس آئی ایس‘‘نے بھارت پر حملے کی دھمکی دے دی،بابری مسجد ،کشمیر ،مظفر آباد اور گجرات فسادات کا بدلہ لینے کے لئے ’’داعش ‘‘ کے جنگجوؤں نے 22منٹ کی ویڈیو بلاد الہند ’’درد اور امید کے درمیان ‘‘ پہلی مرتبہ جاری کر دی۔

بھارتی نجی چینل’’زی نیوز ‘‘کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم ’’داعش ‘‘ نے 22منٹ کی ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ ان کے جنگجو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا بدلہ لینے کے لئے بہت جلد ہندوستان میں اپنی کاروائیاں شروع کرنے والے ہیں ۔داعش کی جاری کی گئی ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ تمام ’’مجاہدین ‘‘ بھارتی ہیں،جو شام میں لڑ رہے ہیں ،اب یہ بھارت واپس آ کر مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا بدلہ لینے کے لئے تیار ہیں ۔بھارتی خفیہ اداروں کے مطابق ویڈیو میں جن جنگجوؤں کو دکھایا گیا ہے ان میں سے 2جنگجو مہاراشٹر کے رہنے والے ہیں ،جبکہ ایک جنگجو کا ویڈیو میں دعوی تھا کہ وہ ’’پاٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر ‘‘ کے بعد پولیس سے بچ کے شام پہنچے میں کامیاب ہوئے تھے کیونکہ ہندوستان کی زمین ان کے لئے تنگ ہو گئی تھی ۔بھارتی خفیہ اداروں کے مطابق ویڈیو میں دکھائے جانے والے دہشت گردوں میں سے صرف ایک جنگجو ’’فہد تنویر شیخ‘‘کی شناخت ہوئی ہے ،ویڈیو میں اس نے اپنا نام ابو عمر الہند بتایا ہے ،جبکہ دیگر دہشت گردوں نے اپنے نام ابو طلحہ الہند ،ابو تراب الہند ،ابو سلمان الہند اور ابو فاروق الہند بتائے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کا اپنے نام کے ساتھ الہند لگانے کا مقصد ایک ہی ہے کہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ ان تمام کا تعلق انڈیا سے ہی ہے ۔دوسری طرف بھارتی خفیہ اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ23کے قریب بھارتی شہری داعش میں شامل ہو کر اس وقت شام میں موجود ہیں ۔ویڈیو میں دہشت گرد انگلش ،اردو اور عربی میں گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔داعش میں شامل بھارتی جنگجوؤں نے ویڈیو میں ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کے ساتھ شامل ہو کر مسلمانوں کے مظالم کا بدلہ لیں ،ویڈیو میں بابری مسجد، کشمیر کے علاوہ گجرات اور مظفرنگر کے فسادات کا بدلہ لینے کی دھمکی دی گئی ہے. ویڈیو میں فہد تنویر شیخ دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ہم بھارت واپس آ رہے ہیں اور بابری مسجد، گجرات اور مظفرنگر فسادات کا بدلہ لیں گے۔ویڈیو میں کئی اور چہرے بھی شامل ہیں جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے ۔بھارتی خفیہ اداروں نے داعش کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد ملک میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے ، مشکوک اور مشتبے افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے ۔