امریکی کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور عمر متین کا عاشق بھی سامنے آ گیا، حملہ کیوں کیا؟ ایسی شرمناک ترین وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

امریکی کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور عمر متین کا عاشق بھی سامنے آ گیا، ...
امریکی کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور عمر متین کا عاشق بھی سامنے آ گیا، حملہ کیوں کیا؟ ایسی شرمناک ترین وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے عمرمتین کا ”عاشق“ منظرعام پر آ گیا ہے، اور برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میگیویل (Miguel)نامی اس شخص نے فائرنگ کی انتہائی شرمناک وجہ بھی بتا دی ہے۔

اورلینڈو حملہ آور نے تین بار ایمرجنسی حکام کو فون کیا،حملے کو شام اور عراق میں امریکی بمباری کاجواب قرار دیا: تفصیلات جاری
میگیویل نے انکشاف کیا ہے کہ ”میں گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک دو ماہ کے لیے عمر متین کا ”مرد ہم سفر“ رہ چکا ہوں۔ ہم ہم جنس پرستوں کے لیے بنائی گئی ڈیٹنگ ایپلی کیشن گرنڈر(Grindr) پر ملے تھے۔ عمر متین نے حال ہی میں پورٹو ریکا کے رہائشی ایک شخص سے دوستی کی تھی اور اس کے ساتھ مل کر عمر نے ایک ساتھ دو لوگوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا تھا۔ بعد ازاں عمر متین کو معلوم ہوا کہ پورٹوریکا سے تعلق رکھنے والا وہ شخص ایڈز کا مریض تھا۔ عمرمتین اس بات پر بہت غصے میں تھا کہ اس شخص نے جان بوجھ کر اسے بھی ایڈز میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس نے اسی کا بدلہ لینے کے لیے کلب پر فائرنگ کی۔ “ میگیویل نے مزید بتایا کہ ”عمرمتین نے مجھے بتایا تھا کہ اس کی بیوی اس کی ہم جنس پرستی کے متعلق جانتی ہے۔ وہ ہسپتانوی مردوں کو پسند کرتا تھا تاہم وہ اسے اپنے قریب نہیں آنے دیتے تھے۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل وہ اس نائٹ کلب میں باقاعدگی سے آتا تھا۔ وہ گلے لگنا اور ساتھ چپک کر بیٹھ کر محبت کی باتیں کرنا پسند کرتا تھا، تاہم وہ کسی کو بھی اس حالت میں سیلفی لینے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔