پاکستان کو کشمیر نہیں لینے دینگے خوف میں مبتلا بھارتی آرمی چیف کا بیان
دہلی(ویب ڈیسک) پاک فوج سے خوفزدہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو کمزور نہ سمجھے،پراکسی جنگ کے ذریعے جموں و کشمیر پاکستان کو لینے نہیں دیں گے ، جب تک پاکستان دہشت گرد گروپوں، دہشت گردوں یا مقبوضہ وادی میں شورش کو سپورٹ کرتا رہے گا، ا±سے نشانہ بناتے رہیں گے۔
ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام بڑا واضح ہے ، دہشت گردی قابل قبول نہیں اور ہم دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے ،کشمیریوں کو احساس کرنا چاہیے کہ پاکستان انہیں مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے ، کشمیر میں جاری شورش کا نقصان صرف وادی کے لوگوں کو پہنچ رہا ہے۔