کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی،پاکستان بھر پورسیاسی حمائت جاری رکھے گا :ملیحہ لودھی

کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی،پاکستان بھر پورسیاسی حمائت ...
کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی،پاکستان بھر پورسیاسی حمائت جاری رکھے گا :ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ، کشمیر میں ہندوستان بربریت کا مرتکب ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی حمایت جار ی رکھے گا۔ کشمیر میں بھارت بربریت کا مرتکب ہوا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بہت پہلے ہی عمل ہو جانا چاہیے تھا۔ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو بھی تشویش ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر دنیا میں بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔