ایک بیٹے نے باہر سے پیسے بھجوائے،دوسرے سے تنخواہ نہیں لی،اس پراعتراض سمجھ سے بالاترہے،نواز شریف

ایک بیٹے نے باہر سے پیسے بھجوائے،دوسرے سے تنخواہ نہیں لی،اس پراعتراض سمجھ سے ...
ایک بیٹے نے باہر سے پیسے بھجوائے،دوسرے سے تنخواہ نہیں لی،اس پراعتراض سمجھ سے بالاترہے،نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لی ہی نہیں توریٹیرنزمیں فائل کرنے کی کیا تک ہے، ایک بیٹے نے پیسے باہر سے بھجوائے،دوسرے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،اس پراعتراض بناناسمجھ سے بالاترہے،پنجاب ہاو¿س میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں نواز شریف کا کہنا تھامجھ پر کرپشن کا کوئی ایک بھی الزام نہیں ہے،کوئی کرپشن،کک بیک یاسرکاری خزانے میں کرپشن کی ہوتی توکوئی بات تھی، مجھ سے اور بچوں سے پوچھا جارہاہے کون سا پیسا ہے جوناجائزطریقے سے کمایا؟، نیب میں جو کیس جاتے ہیں وہ بدعنوانی کے ہوتے ہیں،یہ پہلاکیس ہمارے باپ دادا کی کمپنی کی تحقیقات کرنے جارہا ہے،نواز شریف کا کہنا تھا جو کچھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے، بہت کچھ سمجھ میں آرہا ہے،میں بہت کچھ کہناچاہتاہوں لیکن ابھی خاموش رہناچاہتا ہوں،ان کا کہنا تھا کسی وزیراعظم کے ساتھ اس سے بڑا اور کیا مذاق ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھامیں رول آف لا پر یقین رکھنے والا بندہ ہوں اورجمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتا ہوں،پاناما فیصلہ سن کر عمل کر دیا لیکن خاموش ہوں،میں نے کوئی انتشار والی بات نہیں کی اور میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیاجس سے ترقی کا کام رکا ہو،ان کا کہنا تھا بجلی آناشروع ہوچکی تھی،جو میرے لئے بڑاچیلنج تھا،عالمی میڈیاپاکستان کی ترقی کی بات کررہاتھااورملک معاشی ترقی کی ڈگر پر چل رہاتھا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میری وطن واپسی پر ڈکٹیٹر مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا ،ماضی کا ڈکٹیٹر کہتا ہے جمہوریت سے ڈکٹیٹرشپ بہترہے،پتہ نہیں وہ ڈکٹیٹر کس دنیا میں رہ رہا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -