کسی حکومت نے ملازمین کےساتھ ایسا سلوک نہیں کیا،تحریک ناکام ہوئی توپاکستان کا نقصان ہو گا،سہیل بلوچ

کسی حکومت نے ملازمین کےساتھ ایسا سلوک نہیں کیا،تحریک ناکام ہوئی توپاکستان ...
کسی حکومت نے ملازمین کےساتھ ایسا سلوک نہیں کیا،تحریک ناکام ہوئی توپاکستان کا نقصان ہو گا،سہیل بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن سہیل بلوچ نے پی آئی اے ترجمان کی جانب سے فلائٹ آپریشن بحالی کے بیان پر کہا ہے کہ حکام نے پائلٹس اور عملے کو زبردستی کام پر بلایااور جدہ سے آنے والی پروازوں میں اضافی لوگ لائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے سہیل بلوچ نے پائلٹس اور عملے کوڈیوٹیوں پر جانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ تحریک ناکام ہوئی تو اس سے پاکستان کا نقصان ہو گا تاہم پائلٹس غیر محفوظ فلائٹ آپریشن شروع نہ کریں۔آپریشن کے نام پر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں، سیفٹی اقدامات روند کر پروازیں چلانا حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نوٹس لے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری کوئی سننے والا نہیں ہے تاہم اللہ کی لاٹھی نے آواز ہے ،ماضی میں کسی حکومت نے ملازمین کےساتھ ایسا سلوک نہیں کیا لہذاحکمرانوں کو ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے چاہئیں ۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے فلائٹ آپریشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شام تک اسلام آباد سے مزید پروازیں بھی اپریٹ کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے پائلٹس کو سکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ واپس آنے والے پی آئی اے کے عملے کو تحطظ فراہم کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسرے ایئر پورٹس سے بھی فلائٹ آپریشن شروع کریں گے

مزید :

کراچی -