سندھ حکومت کا جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ ، مویشیوں کے لئے نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا

سندھ حکومت کا جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ ، مویشیوں کے لئے ...
سندھ حکومت کا جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ ، مویشیوں کے لئے نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا ، جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔

ملک بھر سے کارکنان 5 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں،یوم تاسیس کے سلسلے میں پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا: بلاول بھٹو زرداری
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ لائیوسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو سٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اورجانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو ۔سٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔محکمہ لائیو سٹاک کا مزید کہناتھا کہ ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیو سٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفیئر اور نیوٹریشن پر کام کرے گی جبکہ قصابوں کی تربیت اور ان کی رجسٹریشن ہوگی۔

مزید :

کراچی -