کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالنے پر چینی مینیجر کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا ، ملزم گرفتار

کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالنے پر چینی مینیجر کو چاقو کے وار کر کے ...
کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالنے پر چینی مینیجر کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا ، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالے جانے پر مینیجر کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالے جانے پر چینی مینیجر پر چاقوسے حملہ کر دیا ، واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سام سنگ نے جدید خصوصیات سے مزئین ایس 8اور ایس 8پلس متعارف کرا دیے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی انجینئر وائی فیانے نوکری سے برطرف کرنے پر چینی منیجر کو چاقووں کے وار کر کے زخمی کر دیا جسے لانڈھی جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی چینی مینیجر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئر وائی فیان اور منیجر کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر منیجر نے اسے ڈی پورٹ کردیا تھا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وائی فیان بورڈنگ کرانے کے باوجود اداروں کو گمراہ کر کے ایئرپورٹ سے فرار ہوا جسے حساس اداروں نے ملیر میں روکا اور پوچھ گچھ کے بعد گھر روانہ کردیا اور گھر پہنچتے ہی وائی فیان نے منیجر پر چاقو سے حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ چینی منیجر کے جسم پر 5 سے 6 گہرے زخم آئے ۔