دادو : بھان کے قریب مسافر وین الٹ گئی ، خواتین سمیت 25مسافر زخمی

دادو : بھان کے قریب مسافر وین الٹ گئی ، خواتین سمیت 25مسافر زخمی
دادو : بھان کے قریب مسافر وین الٹ گئی ، خواتین سمیت 25مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈس ہائی وے بھان کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 25مسافر زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس ہائی وے پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ حادثے میں 25افراد زخمی ہیں جنہیں بھان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ مسافر بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ بھان کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ واقعے کے بعد ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے مسافرو ں کو ابتدائی طبی امدادد ینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔