خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 18شدت پسند ہلاک ہوگئے

خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 18شدت پسند ہلاک ہوگئے
خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 18شدت پسند ہلاک ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آپریشن خیبر ون کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بمباری میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فضائیہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر خیبر ایجنسی کے علاقوں شلوبر ، ملک دین خیل اور سپاہ میں کارروائی کی ۔ پاک فضائیہ کی کارروائی میں 18 شدت پسندوں کو ٹھکانے لگا کر ان کے گولہ بارود کے بڑے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی دہشتگردوں کے قلع قمع کے لئے مسلح افواج آپریشن کررہی ہے۔

مزید :

خیبر -اہم خبریں -