حکومت نے خوفناک فیصلہ کر لیا ،اگر آپ کے پاس بھی کوئی خالی پلاٹ ہے تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

حکومت نے خوفناک فیصلہ کر لیا ،اگر آپ کے پاس بھی کوئی خالی پلاٹ ہے تو یہ ...
حکومت نے خوفناک فیصلہ کر لیا ،اگر آپ کے پاس بھی کوئی خالی پلاٹ ہے تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مکانوں اور دوکانوں کے بعد خالی پلاٹوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیل کے مطابق خالی پلاٹوں پر بھی ٹیکس عائد کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے محکمہ کو 15کروڑ روپے کی سالانہ آمدن ہو گی ۔

پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کا فیصلہ

لاہور میں کل ایک لاکھ کے قریب خالی پلاٹ ہیں جن میں سے 5مرلہ کے 1500،10مرلے کے 3100جبکہ باقی ایک ایک کنال کے پلاٹس ہیں ۔محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے ایک کنال کے پلاٹ پر 17000روپے سالانہ ،10مرلے کے پلاٹ پر 1500روپے سالانہ اور 5مرلے کے پلاٹ پر 750روپے سالانہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ دو سال پرانی رجسٹری والے پلاٹوں پر ٹیکس عائد ہو گا 

مزید :

لاہور -