رائیونڈ سے زخمی دہشتگردگرفتار، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

رائیونڈ سے زخمی دہشتگردگرفتار، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
رائیونڈ سے زخمی دہشتگردگرفتار، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رائیونڈ کے قریب دہشتگردوں کے مکان سے برآمد ہونیوالے موبائل فون اور دستاویزات سے مزیداہم انکشافات ہوئے ہیں جن سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آگاہ کردیاگیاہے ۔
ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں پکڑا جانیوالا دہشتگرد تربیت یافتہ ہے اور وہ ڈیڑھ سال سے مکان میں رہائش پذیر تھے ، دہشتگردوں کی دیگر سرگرمیوں اور معاونت فراہم کرنے والے لوگوں کی نشاندہی کیلئے مکان کےک اطراف کی کالز کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے جیوفینسنگ کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ ملزمان کاایک ہفتہ بعد بڑی کارروائی کا منصوبہ تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق کمپاﺅنڈ سے اسلحہ ، خودکش جیکٹس ، جہادی لٹریچر اور بم برآمد ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ صوبائی وزیرکی وساطت سے وزیراعلیٰ کوآگاہ کردیاجبکہ وہ خود بھی آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کرتے رہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی دارلحکومت سے 31کلومیٹر اور رائیونڈ میں وزیراعظم ہاﺅس سے اڑھائی کلومیٹر دورآپریشن کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
دہشتگردوں کے کمپاﺅنڈ پر چھاپے اور پھر آپریشن کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

\