جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کریں گے

جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی ...
جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے، جسٹس شاہد کریم آج 18جولائی کو اس کیس کی سماعت کریں گے۔

کرس گیل کا مداحوں کو ڈانس کا چیلنج، انعامی رقم کا بھی اعلان ،بلے باز کی نئی ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کےلئے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی ہے،درخواست میں شہباز شریف اور الیکشن کمیشن پاکستان کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور انہوں نے اپنے بھائی میاں نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف دیئے،اس رقم کی کوئی منی ٹریل نہیں، درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خاندان کی ملکیتی شوگر ملز غیر قانونی طور پر منتقل کیں اور منتقلی کے لئے اثر و رسوخ استعمال کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے۔شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کر کے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔اختیارات سے تجاوز کرنے اورغیر قانونی اثاثے بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لئے متعلقہ بنچ کو بھجوا دی ہے۔

مزید :

لاہور -