میں کہیں نہیں جا رہا،میرا آنا جانا لگا رہے گا :ڈاکٹر طاہر القادری

میں کہیں نہیں جا رہا،میرا آنا جانا لگا رہے گا :ڈاکٹر طاہر القادری
میں کہیں نہیں جا رہا،میرا آنا جانا لگا رہے گا :ڈاکٹر طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ میں کہیں نہیں جا رہا ،انگلینڈ میں کانفرنس کے لئے جا رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق لندن روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے جلد ہی واپس آجائیں گے ،یورپ میں میرا آنا جانا تو لگا رہے گا۔انصاف ملنے تک پاکستان میں ہی رہوں گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہا ہوں جلد واپس آجائوں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقیدکرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ 62,63میں ترمیم کر سکیں ،اور انہوں نے اگر ایسا کچھ کیا تو ان کو دیکھ لے گے۔ماڈل ٹائون کے شہدا کوانصاٖف ضرور ملے گا
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ان کوتیسری بار اپنی صفائی دینے کا موقع دیا ہے ،اس چیز کاا ن کو فائدہ اٹھانا چاہیے ،اگر یہ ایسے ہی حیلے بہانے کرتے رہے تو نیب ان کوکسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے۔

ملک سے واپسی پر خوشخبری دوں گا،ہم ان کے خلاف نئی پیٹیشن بھی دائر کرنے جارہے ہیں

مزید :

لاہور -