عابد شیر علی زبان کولگام دیں،اپنی ’ماسی ‘کی بیٹی کی آف شور کمپنیوں کو بچانا چاہتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے:پیپلزپارٹی

عابد شیر علی زبان کولگام دیں،اپنی ’ماسی ‘کی بیٹی کی آف شور کمپنیوں کو بچانا ...
عابد شیر علی زبان کولگام دیں،اپنی ’ماسی ‘کی بیٹی کی آف شور کمپنیوں کو بچانا چاہتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے:پیپلزپارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلا عات مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عابد شیر علی ’بد اخلاقی ‘‘کے وزیر مملکت ہے وہاپنی ’’ماسی ‘‘کی بیٹی کی آف شور کمپنیوں کو بچانا چاہتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے ‘عابد شیر علی اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ جاتی عمرہ کی باتیں بھی زبانوں پر آئیں گی ‘(ن) لیگ والوں سے جب بھی کر پشن کا جساب مانگا جائے بد تمیزی شروع کر دیتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلا عات مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عابدشیر علی یہ کیوں بھول رہے ہیں کہ ان کے قائدین مشرف کی آمر یت کا سامناکر نے کی بجائے10سالہ معاہد ہ کر کے یہاں سے بھاگ نکلے ہم نے آمر یت کا سامنا کیا ہے اور اب (ن) لیگ کی غنڈہ گردی کا بھی مقابلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی اپنی ’’ماسی ‘‘کی بیٹی کی آف شور کمپنیوں کو بچانے کیلئے غیر اخلاقی حر کتیں کر رہے ہیں مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ شر یف خاندان پانامہ لیک کیس میں پکڑ ا جا چکا ہے ہم انکو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے ۔

بلاول اپنے انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں: عابد شیر علی

یادرہے کہ اس سے قبل عابد شیرعلی نے کہاتھاکہ بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے انکل شرجیل میمن اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں، بعد میں حکومت کی بات کریں۔

مزید :

لاہور -