ممتاز ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی 80ویں برسی منائی گئی

ممتاز ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی 80ویں برسی منائی گئی
ممتاز ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی 80ویں برسی منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر پاک و ہند کے نامور اردو ڈرامہ نگار و معروف لیجنڈ اور انڈین شیکسپیئر کا خطاب پانے والے آغا حشر کاشمیری کی 80ویں برسی منگل کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔آغا حشر کاشمیری جنہوں نے 1899ءمیں مرید شک کے عنوان سے پہلا ڈرامہ لکھ کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا نے 1931ءمیں دل کی پیاس کے عنوان سے آخری ڈرامے سمیت کل 133ڈرامے تحریر کئے جنہیں انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی۔مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف نگار خانوں ، سٹیج اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاگیاجن میں ممتاز ڈرامہ نگار ، معروف صاحب طرز ادیب ، نامور عالم دین ، جید حافظ قرآن و مبلغ اسلام آغا حشر کاشمیری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔

مزید :

لاہور -