بھارتی سیکورٹی اہلکار پاکستانی ”کبوتر“ سے بری طرح ڈر گئے، ریڈ الرٹ جاری

بھارتی سیکورٹی اہلکار پاکستانی ”کبوتر“ سے بری طرح ڈر گئے، ریڈ الرٹ جاری
بھارتی سیکورٹی اہلکار پاکستانی ”کبوتر“ سے بری طرح ڈر گئے، ریڈ الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت میں بارڈر سیکورٹی فورسز کے جو ان پاکستان سے آنے والے ”درانداز “ سے بری طرح ڈر گئے۔ یہ درانداز نہ تو بندوق اٹھائے ہوئے تھا اور نہ ہی کوئی دہشت گرد بلکہ ایک ”کبوتر“ تھا تاہم اس کے انجانے خوف سے پنجاب میں پٹھان کوٹ کے سرحدی علاقوںمیں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک کبوتر تھا جو پاکستانی علاقے نارووال سے اڑتا ہوا ضلع پٹھان کوٹ میں سرحدی قصبے مانوال گاوںمیں ایک شخص رامیش کمار کے گھر کی چھت پر جا بیٹھا اور پکڑا گیا۔
کبوتر کی دم پر پاکستان کے ضلع ناروال تحصیل شکرگڑہ کی سٹیمپ لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بارڈر فورسز کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔بھارتی پولیس نے کبوتر کو ’جاسوس ‘قرار دیا ہے ، کبوتر پر کچھ تار جیسی کوئی چیز بھی لگی ہو ئی تھی جس کی وجہ سے کبوتر کا ایکسرے کروایا گیاتاہم کبوتر میں سے کو ئی خاص چیز برآمد نہیں ہو ئی ۔