لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس‘‘ تحفظ ایمان کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی،اشرف جلالی

لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس‘‘ تحفظ ایمان کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار خصوصی)تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراطِ مستقیم تاج باغ میں تحریک صراط مستقیم پاکستان کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ہونے والی تاریخی’’ لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس‘‘ تحفظ ایمان اور استحکام پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی اس کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت اورقانون ناموس رسالت 295C کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔کانفرنس میں ملک کی غالب اور پر امن اکثریت اہل سنت و جماعت پاکستان بچانے کے لیے وہی آواز بلند کریں جو 1946 ؁میں آل انڈیا سنی کانفرنس بنارس میں پاکستان بنانے کے لیے بلند کی تھی اور پاکستان معرض وجود میں آیا تھا ۔برصغیر پاک و ہند میں بیسویں صدی کے آغاز میں توہین رسالت اور توہین شعائر اسلامی کے چند واقعات نے مسلمانوں میں علیحدہ وطن کا وہ احساس پید ا کیا جو قیام پاکستان کا باعث بنا۔پاکستان کی فضاؤں کو توہین رسالت کے زہریلے دھویں سے محفوظ رکھ کے ہی شہداء آزادی کی روحوں کو خوش کیا جا سکتا ہے ۔حکومت قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کے خلاف خفیہ سرگرمیوں کو واچ کرنے اور ان کا سدِ باب کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیے ہم افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کی دفاع وطن کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب غضب کے جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔