یونین کونسل 228، قبرستان کیلئے جگہ ، صاف پانی فراہم کیا جائے : چودھری طارق علی کمبوہ

یونین کونسل 228، قبرستان کیلئے جگہ ، صاف پانی فراہم کیا جائے : چودھری طارق علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فورم :دیبا مرزا :تصاویر :ندیم احمد :اہتما م :آصف شاہ ) چیئر مین یو نین کو نسل 228چوہدری طارق علی کمبوہ کا کہنا ہے کہ بلدیا تی نظام کے فوائد کا عوام تک پہنچنا بہت ضروری ہے تاکہ عوام کے بنیا دی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں ۔ہماری یو نین کو نسل میں ابھی تک ایک بھی گرلز ہا ئی سکو ل نہیں اور نہ ہی کو ئی قبر ستان ہے اس حوالے سے شدید مسائل کا سا منا ہے اس کے علاوہ پینے کا صاف پا نی اور سیو ریج کے مسائل بھی درپیش ہیں جس طرح ہمارے ملک کو ہمارے قائدین نے ترقی کی جانب گامزن کیا ہے اسی طرح سے بلدیا تی نظام کے فعال ہو نے کے بعد عوام کے مسائل فوری حل ہو سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز’’پاکستان فورم میں کیا‘‘ ۔ چودھری طارق علی کمبوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد اور ہمارے قائدین کی مہربانیوں سے بلدیاتی الیکشن منعقد ہوئے ہیں ابھی اس نظام کو مکمل فعال ہونے میں کچھ وقت لگے گا اس کے مکمل فعال ہونے سے عوام کو جن چھوٹی موٹی شکایات کا سامنا ہے ان کا ازالہ ہو سکے گا ہماری یہ کوشش ہے کہ اپنے وسائل اور اختیارات کے اندر رہ کر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کے توسط سے یہ بات حکام تک لانا مقصود ہے کہ یونین کونسل میں عوام کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے جن پریشانیوں کا سامنا ہے اس کا ازالہ کیا جا سکے اگر ہمیں قبرستان کے لئے جگہ دیدی جائے تو عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے اس کے علاوہ لڑکیوں کے لئے تعلیمی اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے اس پر توجہ دی جائے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے بوسیدہ پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے سیوریج بھی ایک بنیادی ایشو ہے اس کو بہتر کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔