ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سانحہ پشاور کی مذمت

ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سانحہ پشاور کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نوازش علی نے آرمی پبلک سکول پشاور میں بدترین دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم طلباءاور اساتذہ کرام کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ شہید بچوں کے والدین اور پوری قوم کو یہ غم اور صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو متحد اور یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر شہداءکے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اور بورڈ کے سیکرٹری سجاد احمد خان، افسران اور دیگر ملازمین نے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔