یوم القدس مناکر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے، علی کاظمی

یوم القدس مناکر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے، علی کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ماہ مبارک رمضان میں بافرمان امام خمینی رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے، لہذا ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان میں آئی ایس او بھرپور انداز میں یوم القدس مناکر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے اور ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسز کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، ملک کے بڑے شہروں جن میں اسلام آباد، لاہور، سکھر، راولپنڈی، گلگت، اسکردو، پشاور میں آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی میں نکالی جائے گی لاہور میں منعقدریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوکر بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔

۔علی کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ یوم القدس دراصل استعماری طاقتوں اور ظالم کے خلاف شروع ہونے والی عظیم الشان تحریک کا دن ہے، لہذا یوم القدس تحریک آزادی القدس کے عنوان سے منایا جائے گا