اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر منظور بل شریعت کے منافی قرار ہے، اکرم رضوی ، عامر اسماعیل

اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر منظور بل شریعت کے منافی قرار ہے، اکرم رضوی ، عامر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار).انجمن طلباء اسلام رہنماؤں محمد اکرم رضوی ،عامر اسماعیل ،طیب شیخ ،ملک خرم شہزاد۔اشتیاق احمد بھٹی ،ملک زبیر مصطفائی،طاہر سہیل مصطفائی نے سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر منظور کیا گئے بل کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا جبری تبدیلی مذہب کو روکنے کے نام پر منظور کیا گیا بل خلاف قر آن وسنت ، خلاف اسلام اور خلاف شریعت ہے ۔ غیر شرعی بل فی الفور واپس لیا جائے۔ ورنہ اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ سندھ اسمبلی کے بل میں 18سال سے کم عمر افراد کو قبول اسلام سے روکنا اور 18سال سے زائد عمر کے شخص کو 21روز تک قبول اسلام کے اعلان سے منع کرنا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔اسلام کسی کو زبردستی مسلمان نہیں بناتا۔

مگرہر عاقل اور بالغ شخص کو اختیار حاصل ہے کہ وہ جس مذہب کو اختیار کرنا چاہے کرلے۔ انہوں نے کہا سندھ اسمبلی کے بل کی اکثر شقیں شریعت سے متصادم ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ حکمران اسمبلی مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔ ایسے قوانین کا مقصد اسلام کی ترویج و اشاعت کو روکنا ہے۔ سندھ حکومت ہندو نوازی میں شرعی حدود و قیود کو پامال کرنے سے باز رہے۔