نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے ،60سے زائد ایم این اے سیٹی کے منتظر ہیں :شیخ رشید

نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے ،60سے زائد ایم این اے ...
نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے ،60سے زائد ایم این اے سیٹی کے منتظر ہیں :شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے ،60سے زائد ایم این اے سیٹی کے منتظر ہیں ۔
ملتان میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ سے استدعاہے کہ حدیبیہ کیس کی سماعت جلد کرے ،شریف خاندان نے چالیس سال میں متبادل قیادت پیدا نہیں ہونے دی ،کل مظفر گڑھ میں جلسہ ہو گا اہم باتیں کروں گا ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑوں گا،عمران خان انشااللہ مقدمے میں بری ہوں گے ،حلقہ بندی کے بغیر الیکشن نہیںہو سکتے ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے ،60سے زائد ایم این ایز سیٹی کا انتظار کر رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان -